انگریزی انٹرنیشنل زبان نہیں ہے۔
*انگریزی انٹرنیشنل زبان نہیں، برطانیہ پر ڈنمارک کا قبضہ* مَیں ڈنمارک سے اپنے بیوی بچوں سمیت جرمنی کے شہر ڈوزلڈرف رشتہ داروں کو ملنے جارہا تھا۔ جرمنی کی سرحد میں داخل ہوئے تو میرے بڑے بیٹے نے پوچھا کہ ابوجی کیا انگریزی انٹرنیشنل زبان ہے؟ تھوڑی دور جاکے مَیں نے گاڑی ایک طرف کھڑی کی اور بیٹے سے کہا کہ جاؤ اور اس جرمن سے ڈوزلڈرف کا راستہ پوچھو! بیٹے نے جاکر اسے مؤدبانہ لیجے میں آداب عرض کرنے کے بعد راستہ پوچھا تو وہ غصہ سے جواب دئے بغیر آگے چل پڑا۔ بیگم بولیں یہ بچہ ہے شاید اچھی طرح نہ پوچھ سکا ہو؟ مَیں نے کہا تم جاکر اس دوسرے جرمن سے راستے پوچھ لو! میری اہلیہ نے نہایت اچھی، مہذب انگریزی میں اس سے راستہ پوچھا تو وہ بھی غصہ سے آگے بڑھ گیا۔ بیگم آکر مجھے کہنے لگی کہ یہ لوگ کتنے بدتمیز ہیں؟ مَیں نےکہا یہ بدتمیز نہیں بلکہ محب وطن ہیں۔ یہ انگریزی سے نفرت کرتے ہیں اور اپنی زبان سے محبت کرتے ہیں۔ مَیں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ اسی طرح برطانیہ کے پڑوسی ملک فرانس میں چلے جائیں وہ آپ سے انگریزی نہیں بولیں گے۔ پورے یورپ میں صرف ایک ملک برطانیہ کی زبان انگریزی ہے۔ باقی سب یورپی ملکوں کی اپنی...